• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر 15پیسے تک سستا ہو گیا لیکن اوپن مارکیٹ میں قیمت برقرار رہی،یورو کی قیمت میں23پیسے تک کا اضافہ،پاؤنڈ کی قیمت بھی8پیسے تک بڑھ گئی، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 10پیسے کے اضافے سے 278.40 روپے سے بڑھ کر278.50روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 15پیسے کی کمی سے 278.75روپے سے کم ہو کر278.60روپے ہو گئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید278.97روپے اور قیمت فروخت 279.75روپے پر برقرار رہی، فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 8پیسے کے اضافےسے 307.07روپے سے بڑھ کر 307.15روپے اور قیمت فروخت 23پیسے کے اضافےسے308.29روپےسےبڑھ کر 308.52 روپے ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق پیر کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 8پیسے کے اضافے سے 365.15روپے سے بڑھ کر 365.23 روپے ہو گئی تاہم قیمت فروخت 366.55روپے پر برقرار رہی۔
اہم خبریں سے مزید