• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو سال سے کم عمر بچوں کو اسکرینز سے مکمل دور رکھا جائے، سویڈن کی سفارشات

اسٹاک ہوم (اے ایف پی) سویڈن نے گزشتہ روزوالدین کو بتایا کہ چھوٹے بچوں کو اسکرین دیکھنے کی بالکل اجازت نہیں ہونی چاہئے۔ 

ملک کے عوامی صحت کے ادارے نے کہا کہ دو سال سے کم عمر کے بچوں کو ڈیجیٹل میڈیا اور ٹیلی ویژن سے مکمل طور پر دور رکھا جانا چاہیے۔

نئی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ دو سے پانچ سال کی عمر کے بچوں کو روزانہ زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹہ اسکرین ٹائم تک محدود رکھنا چاہیے، جبکہ چھ سے 12 سال کی عمر کے بچوں کو ایک دن میں اسکرین کے سامنے ایک یا دو گھنٹے سے زیادہ نہیں گزارنا چاہیے۔

صحت کے ادارےنے کہا کہ 13 سے 18 سال کی عمر کے نوجوانوں کا اسکرین ٹائم روزانہ دو سے تین گھنٹے تک محدود ہونا چاہیے۔

صحت عامہ کے وزیر جیکوب فورسمڈ نے بتایا کہ کافیعرصے سے اسمارٹ فونز اور دیگر اسکرینوں کو ہمارے بچوں کی زندگی کے ہر پہلو میں مداخلت کی اجازت دی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید