• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیا توشہ خانہ ریفرنس، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے نئے توشہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16ستمبر تک توسیع کر دی جبکہ ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر 6 ستمبر کو سماعت ہو گی۔وکیل نے کہا کہ نیا ریفرنس پہلے جیسا ، ایک ہی طرح کے الزام میں دو ریفرنس نہیں بنائے جا سکتے، پیر کو اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر ، انتظار پنجوتھا اور خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی ، عمیر مجید بھی عدالت میں موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید