• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اچکزئی کوئی تجویز لائے تو اس پر غور کیا جائیگا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اچکزئی کو بانی چیئرمین نے مذاکرات کا ٹاسک دیا ہے،اچکزئی کوئی تجویز لائے تو اس پر غور کیا جائے گا، ہمارے کیسز ختم ہونگے، بانی چیئرمین رہا ہونگے تو ہی مذاکرات کرسکتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت اسلام آباد میں پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جسکے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ مذاکرات کیلئے ماحول بنانے کی ضرورت ہے، ابھی مذاکرات کیلئے ماحول سازگار نہیں ہے، ہمیں مذاکرات کا معلوم ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا ہے وہ واپس کیا جائے۔خواجہ آصف کی مذاکرات کی مخالفت سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کو تو اپنی منسٹری چپڑاسی کا بھی نہیں پتہ۔انہوں نے کہا کہ اچکزئی کو بانی چیئرمین نے مذاکرات کا ٹاسک دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید