• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں خراب موسم، متعدد پروازوں کی لاہور ایئرپورٹ لینڈنگ، کراچی فلائٹ میں اہم سیاسی شخصیات سوار تھیں

لاہور (نمائندہ جنگ) اسلام آباد میں موسم کی خرابی کے باعث متعدد پروازوں کولاہور لینڈ کرنا پڑا ۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث کراچی سے اسلام آباد آنے والی نجی فلائٹ کو اسلام آباد سے لاہور موڑا گیا۔پرواز میں چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے سول ایوی ایشن نوابزادہ افتخار احمد خان، خاتون اول ممبر قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری سوار تھیں، خورشید شاہ ،نوید قمر ،کھیئل داس کوہستانی ،علی گوہر مہر ،مصطفی ٰکمال ،تاج حیدر، قادر پٹیل، فاروق ستار سمیت مسلم لیگ ( ن) اور ایم کیو ایم کے ارکان قومی اسمبلی سوار تھے۔
اہم خبریں سے مزید