• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زبیر کٹبر سے بورڈز کا چارج واپس، اسد کریم کو مل گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ بورڈز و جامعات کے سیکشن افسر زبیر کٹبر سے تعلیمی بورڈز اور سیکشن افسر جنرل/ ڈی ڈی اوز کا چارج لے کر گریڈ 17کے سیکشن افسر اسد کریم کو دے دیا گیا ہے اس سے قبل رواں سال 2 مئی کو سابق سیکریٹری بورڈز و جامعات نور سموں نے بھی شکایت پر زبیر کٹبر سے یہ زمہ داریاں لے لی تھیں تاہم نور سموں کے تبادلے کے بعد زبیر کٹبریہ زمہ داریاں دوبارہ لینے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر محمد علی ملکانی کی ہدایت پر زبیر کٹبر سے ایک بار پھر تعلیمی بورڈز اور سیکشن افسر جنرل/ ڈی ڈی اوز کی زمہ داریاں لے کر محکمہ میں آنے والے نئے سیکشن افسر اسد کریم کو دے دی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید