• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججز سیکورٹی پر 34 گاڑیاں، بیورو کریٹس کیساتھ 6 اور وزراء کیلئے 4 گاڑیاں

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) ججز بیوروکریٹس اور وزراء کی سکیورٹی اخراجات سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔ججز سیکیورٹی پر 34 گاڑیاں ، بیورو کریٹس کیساتھ6اوروزراءکیلئے4 گاڑیاں ، ججز ،بیوروکریٹس اور وزراء کی سکیورٹی پر اپریل 2024 میں چار کروڑ 78 لاکھ روپے خرچ ہوئے ،شہزادہ محمد گستاسپ خان کے سوال پر وزارت داخلہ کی جانب سے بتایاگیا کہ 44 گاڑیاں اور 532 پولیس افسران 24 گھنٹے وی وی آئی پی سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ ججز کی سیکیورٹی پر 34 گاڑیاں 409 افسران و محافظ مامور ہیں۔

 بیورکریٹس کی سیکیورٹی پر 6 گاڑیاں اور 79 اہلکار تعینات ہیں۔ وزرا کو چار گاڑیوں اور 44 پولیس گارڈز کی سکیورٹی سہولت دی گئی ۔ ججز ،بیوروکریٹس اور وزراء کی سکیورٹی پر اپریل 2024 میں چار کروڑ 78 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

اہم خبریں سے مزید