کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کراچی چیمبر الیکشن 2024-2026،برسر اقتدار گروپ کے خلاف بزنس مین الائنس سامنے آگیا ، پینل کے ناموں کا اعلان ، بی ایم جی کا برسر اقتدار گروپ دھاندلی کے لئے ہر قسم کے حربے استعمال کررہا ہے ابھی تک ہمیں امیدواروں کا سیریل نمبر الاٹ نہیں کیا گیا، بزنس مین الائنس کے رہنماوں آصف سخی،سیف اللہ خان،سلیم کپاڈیہ،شرجیل گو پلانی،رؤف ابراہیم ودیگر نے کراچی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن میں بی ایم جی کا برسر اقتدار گروپ دھاندلی کے لئے ہر قسم کے حربے استعمال کررہا ہے ابھی تک ہمیں امیدواروں کا سیریل نمبر الاٹ نہیں کیا گیا جبکہ بزنس مین گروپ کو ایک سے لیکر 30تک نمبر الاٹ کردیئے گئے جبکہ بزنس مین الائنس کا مطالبہ ہے ہمیں 31سے 60تک نمبر الاٹ کئے جائیں. بزنس مین الائنس کے رہنماں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ بزنس مین گروپ کے سربراہ جو ایک سرکاری عہدے پر فائز ہے اس کو الیکشن پر اثر انداز ہونے سے روکا جائے۔