• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش سے پہلے انتظامیہ متحرک تھی، کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اطلاعات ، ٹرانسپورٹ اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے مون سون کی بارشوں سے پہلے ہی مناسب حفاظتی تیاریاں کررکھی تھیں،وزیر اعلیٰ اور سندھ کی پوری انتظامیہ متحرک تھی جس کی وجہ سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ہے ، صوبے میں حالات قابو میں رہے اور کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا، صوبائی حکومت معاشرے میں منشیات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے بھی پرعزم ہے اور اس کے سدباب کے لئے ہرممکن اقدامات کرے گی ۔پیر کو سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میںبرسات کی وارننگ سے پہلے ہی ہماری حکومت نے انتظامات کرلئے تھے ۔سب سے زیادہ بارش بدین میں 200 ملی میٹر بارش پڑی ۔وزیر اعلیٰ اور سندھ کی پوری انتظامیہ متحرک تھی جس کی وجہ سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بارش میںمیئر اور بلدیاتی نمائندے بھی سرگرم تھے ۔شرجیل میمن نے کہا کہ کچھ لوگ تنقید کر رہے ہیں بیشک کریں لیکن ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کی جانب سے سندھ دو لاکھ افراد کو مفت سولر سسٹم دیئے جا رہے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید