• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک دن بڑھکیں پھر منتیں، PTI کی یہ کون سی سیاست، خواجہ آصف

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع، خواجہ محمد آصف نےکہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے موقف میں تسلسل تو لائے،ایک دن بڑھکیں دوسرے دن منتیں یہ کون سی سیاست ہے؟ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے میری میاں نواز شریف سے بات نہیں ہوئی ، سینئر صحافی و تجزیہ کار، منیب فاروق نےکہا کہ عمران خان کے ملٹری ٹرائل ہونے کے امکانات دن بدن بڑھتے جارہے ہیں۔اسٹیبلشمنٹ کی اس وقت نہ کوئی مجبوری ہے نہ ہی کوئی ضرورت کہ وہ اس وقت عمران خان سے رابطہ کریں یا مذاکرات کریں،ماہر معیشت،محمد سہیل نےکہا کہ افراط زر جس طرح کم ہورہا ہے وہ توقعات سے کافی بہتر ہے۔آج سے تین چار ماہ پہلے ہم نہیں سمجھ رہے تھے کہ سنگل ڈیجٹ میں آجائے گا۔ایک عام آدمی کو افراط زر کا فرق نہیں پڑ رہا۔ وزیر دفاع، خواجہ محمد آصف نےکہا کہ اچکزئی نے کہا ہے کہ وہ کسی کی طرف سے اسٹیبلشمنٹ سے بات نہیں کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے بعد میں کہا کہ اچکزئی کو سیاسی جماعتوں سے بات کا مینڈیٹ دیا۔آج پھر ان کا بیان آیا کہ بات نہیں کرسکتے کہ8فروری کے انتخابات کو تسلیم کرنا ہوگا۔اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے ہم سے کوئی مطالبہ یا شرط نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید