• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوبھی ، کریلے اوربیگن سمیت مختلف سبزیوں کی قیمتیں کم

لاہور (خصوصی رپورٹر) مختلف سبزیوں کی قیمتیں کم کردی گئیں ،لہسن دیسی کی قیمت 390 سے کم ہو کر 385 روپے ، لہسن ہارنی 10 روپے کی کمی کی گئی ہے ۔ تھائی ادرک 600 سے کم ہو کر 585 روپے چائنہ ادرک کی قیمت میں 10 روپے کی کمی کی گئی ہے ۔ بینگن کی قیمت میں 155 روپے کی کمی کی گئی ہے بند گوبھی کی قیمت میں 70 روپے کی کمی کی گئی ہے جو 200 سے کم ہو کر 130 روپے ہوئی پھول گوبھی کی قیمت میں 40 روپے کی کمی کی گئی ہے جو کہ 160 سے کم ہو کر سے 120 روپے ہوئی ہے اور مرچ کی قیمت میں 70 روپے کی کمی کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ کریلا کی قیمت میں 10 روپے کی کمی کی گئی ہے جو کہ 140 سے کم ہو کر 130 روپے ہوئی ہے. اسفنج لوکی کی قیمت میں 70 روپے کی کمی کی گئی ہے. 140 سے کم ہو کر 70 روپے ہوئی اور چائنہ گاجر کی قیمت 90 روپے اور اروی کی قیمت 160 روپے برقرار کی گئی ہے اور پالک کی قیمت میں 15 روپے کی کمی کی گئی ہے جو کہ 80 سے کم ہو کر 65 روپے مقرر کی گئی ہے.۔
لاہور سے مزید