ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ جنوبی پنجاب کے صدر خلیل الرحمٰن میو ایڈووکیٹ کے بھائی کلیم الرحمن میو کی وفات پر سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے ٹیلی فون پر تعزیت کی جبکہ پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر رانا سجادحسین، ٹکٹ ہولڈر مدثرشاہ، پرائیویٹ رجسٹرڈ سکولز پنجاب کے چیف آرگنائزرر فرید بنگش انجمن تاجران ٹمبر مارکیٹ کے صدر مہر محمد شاکراور دیگر نے انکی رہائش گاہ پرانا شجاعباد روڈ محلہ نظام آباد جا کر کلیم الرحمن میو کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعاء مغفرت کی۔