• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متعصب حکومت نفرتیں پھیلانے کا باعث بن رہی ہے، آفاق احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کےچیئر مین آفاق احمد نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی کی جانب سے کی جانے والی نفرت انگیز تقریر کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی متعصب حکومت ایک بار پھر اپنے نمائندوں کےذریعے نفرتیں پھیلانے کا باعث بن رہی ہے، کیا وجہ ہے کہ ایسے مشکل وقت میں جبکہ بلوچستان اور خیبر پختون خواں میں حالات بدستور مشکل ہوتے جارہے ہیں ایسے وقت میں سندھ حکومت کو اسطرح کا نفرت انگیز بیان دینے کی کیاضرورت پیش آئی،انہوں نے کہا کہ کچھ متعصب اراکین اسمبلی مہاجروں کی حب الوطنی پر شک کر رہے ہیں، یہ وہ ہی لوگ ہیں جنہوں نے سندھ میں بہاری نا کھپے کا نعرہ لگاکر محصورین کیلئے اپنے دروازے بند کئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید