لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور بار ایسوسی ایشن نےچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے فوری ماڈل ٹاؤن سے سول عدالتوں کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کردیا،بار نے چھ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کی کال دے دی ،صدر لاہو ر بار نے مطالبات پیش کردیئے،پنجاب حکومت لاہور کے وکلاء کے لیے میگا کمپلیکس تعمیر کر ے،ایوان عدل کے قریب پارکنگ پلازہ بنایا جائے ،وکلاء کے چیمبرز اور جوڈیشل کمپلیکس کی فوری تزین وآرائش کی جائے ،حکومت کی جانب سے نئی بنائی جانے والی تحصیلوں کے مقدمات ماڈل ٹاؤن سے واپس سول کورٹ بھیجے جائیں۔