پیرس ( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) فرانس کے صدرایمانویل میکرون نے مشیل بارنیئر کو فرانس کاوزیراعظم مقررکر دیا۔ مشیل بارنئیرسابقہ بریگرٹ مذاکرات کار رہے ہیں۔ ان کو حکومت بنانے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ صدر ایمانوئل میکرون نے انتخابات کے بعد سیاسی تعطل کو توڑنے کے لیے یورپی یونین کے سابق بریگزٹ مذاکرات کار مشیل بارنیئر کو فرانس کا اگلا وزیر اعظم نامزد کیا ہے۔ ایلیسی پیلس نے جمعرات کو کہا کہ بارنیئر کوملک اور فرانسیسیوں کی خدمت کے لیے متحد حکومت بنانے کا کام سونپا گیا ہے۔