• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک انتظامیہ نے رویہ درست نہیں کیا تو عوام آزاد ہے، ایم کیو ایم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر میں بجلی کے بحران اور زائد بلوں کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان کے تحت جمعرات کو کے الیکٹرک کے مرکزی دفتر پر بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں شریک شہریوں کی بڑی تعداد نے اپنے ہاتھوں میں کے الیکٹرک کے خلاف بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنماؤں فاروق ستار، علی خورشیدی اور انیس قائم خانی نے کہا کہ کے الیکٹرک انتظامیہ یزید وقت ہے ، 18؍ گھنٹےلوڈشیڈنگ ناقابل برداشت ہے ، کے الیکٹرک نے رویہ درست نہیں کیا تو کراچی کے عوام آزاد ہے ۔ رکن قومی اسمبلی اور پارٹی کے سنیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہم کیا شریف ہوئے کے الیکٹرک بدمعاش ہو گئی، کے الیکٹرک اور کے الیکٹرک کی انتظامیہ یزیدی ہےکراچی جو وفاق اور صوبے کو 90فیصد ٹیکس دیتا ہے ان کے گھروں میں 10،10گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جاتی ہےہمارا آج کا بنیادی مطالبہ ہے کہ لوڈشیڈنگ بند کروایم کیو ایم نے متعدد مرتبہ کے الیکٹرک انتظامیہ سے بات کرنے کے لئے کوشش کی تب ایم ڈی ملاقات کا وقت ملا،کے الیکٹرک انتظامیہ یزید وقت ہے، آج شہر میں 12سے 18گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہے، یہ صورتحال ناقابل برداشت ہے، کے الیکٹرک والوں کراچی والوں پر ظلم بند کرو ، کے الیکٹرک انتظامیہ زمین پر خدا بنے ہوئے ہیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید