کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ﷺ کانفرنس کے موقع پر نشترپارک کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں،عوام میں ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کا جوش، ولولے اور جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، عقیدہ ختم نبوت کانفرنس اسلام وملک دشمن قوتوں کے خلاف سنگ میل ثابت ہوگی، ملک سے جید علماء کرام شرکت اور خطاب کرینگے،آئین کی بالادستی اور انصاف کی حکمرانی قائم کرکے پائیدار امن قائم کیا جاسکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر کارکنا ن اور عہدیداروں کی جلسے کے حوالے سے کاوشوں کو سہراتے ہوئے کیا۔