• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ سے مستعفی اختر مینگل خاموشی سے دبئی پرواز کرگئے

اسلام آباد (فاروق اقدس) پارلیمنٹ سے مستعفی اختر مینگل خاموشی سے دوبئی پرواز کرگئے، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کے قریبی ذرائع کا کہ کہنا ہے کہ بلوچ سردار نے پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دینے سے قبل کسی سے کوئی مشورہ نہیں کیا تھا اور اس فیصلے کے بارے میں ان کے گھر والے بھی بے خبر تھے، تاہم جن دو سے تین افراد کو اس بات کا علم تھا کہ اختر مینگل اتنا بڑا فیصلہ کرنے والے ہیں ان میں ایک محمود خان اچکزئی شامل تھے جبکہ دوسرا سرپرائز انہوں نے آج پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کو خیرباد کہتے ہوئے دیا ان کے بیرون ملک جانے کے بارے میں بھی کم لوگوں کو ہی علم تھا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل قومی اسمبلی کو الوداع کہتے ہوئے دبئی روانہ ہوگئے۔

اہم خبریں سے مزید