• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدیق سنز کا بلوچستان میں ٹن پلیٹ بنانے والا ملک کا واحد انڈسٹریل پلانٹ بند کرنے کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) صدیق سنز نےبلوچستان میں اپناٹن پلیٹ بنانے والا ملک کا واحد انڈسٹریل پلانٹ بند کرنے کا اعلان کر دیاہے صدیق سنز کے کمپنی سیکریٹری سید خالق شفیق کی جانب سے پی ایس ایکس کو لکھے گئے خط میں بتایا ہے کہ4ستمبر کو کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نےویندر بلوچستان میں اپنا پلانٹ بند کر نے کا فیصلہ کیا ہے،خط میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے فاٹا اور پاٹا کے لئے ٹن پلیٹ کی امپورٹ پر سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس میں خصوصی مراعات دے دی ہیں ،ان مراعات کی وجہ سےمقامی ٹن پلیٹ کی ڈیمانڈ بہت کم ہو گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید