• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامران مرتضیٰ کی سینیٹرز کو بعد از ریٹائرمنٹ فوج میں لیفٹیننٹ بنانے کی تجویز

اسلام آباد (ساجد چوہدری )سینیٹرکامران مرتضیٰ نے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی کو ریٹائرمنٹ کے بعد چیئرمین ایف پی ایس سی مقرر کرنے کے فیصلے پر ایک تجویز پیش کر دی ہے کہ اس ہائوس میں جتنے لوگ بیٹھے ہیں ان کو بعد از ریٹائرمنٹ فوج میں لیفٹیننٹ بنا دیا جائے، اگر ممکن ہے تو ہمیں بنا دیا جائے اگر ممکن نہیں ہے تو پھر ان کو بھی نہ رکھا جائے ، اس سے ایک جنرل صاحب تو اکاموڈیٹ ہو جائیں گے مگر لوگوں کا ایک ادارے کے حوالے سے رویہ مزید خراب ہوتا جائے گا ،جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران جنگ اخبار میں شائع خبر کہ لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی کو چیئرمین ایف پی ایس سی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے آرمی کے عہدے سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ اس عہدے کا چارج سنبھالیں گے ، یہ عہدہ 23اگست سے خالی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہائوس میں بات ہوئی کہ کھیل کےشعبے میں ایکسپرٹ کو لگاناچاہئے ، باقی میں بھی کہا جاتا ہے کہ ایکسپرٹ کو آنا چاہئے۔
اہم خبریں سے مزید