• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے گیس ترجیحی آرڈر کی سمری ای سی سی میں پیش

اسلام آباد (خالد مصطفی ) پیٹرولیم ڈویژن نے با لآخر اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کو گیس کے نئے تر جیحی آرڈر کے مطابق سمری آئی ایم ایف اور ایس آئی ایف سی کی خواہش کے تحت سمری پیش کردی ہے ۔ اب نئے مجوزہ تر جیحی آرڈر کے مطابق کیپٹوپاور پلانٹس (سی پی پی ) کو گیس کوٹے کے لئے میرٹ آرڈر لسٹ میں سب سے نیچے رکھا گیا ہے ۔ سی پی پیز کے علاوہ سی این جی اسٹیشنز کو بھی تر جیحی آرڈر کے آخر میں رکھا گیا ہے ۔ جیسا کہ آئی ایم ایف نے ایسا کرنے کے لئے کہا ہے ۔ اس سے قبل ایس آئی ایف سی کے منظور شدہ آرڈر میں مقامی کمر شیل صارفین جس میں تندور اور مصنوعات کی تیاری سے متعلق صنعت شامل ہیں ۔ انہیں تر جیحات میں سر فہرست رکھا گیا تھا ۔ توانائی اور فرٹیلائز کے شعبے دوسرے نمبر پر تھے ۔ جبکہ سی پی پیز کو تیسرے نمبر پر رکھا گیا تھا ۔
اہم خبریں سے مزید