• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات کا عرب دنیا کے پہلے ایٹمی بجلی گھر کی تکمیل کا اعلان

دبئی (اے ایف پی) تیل کی دولت سے مالا مال متحدہ عرب امارات نے گزشتہ روز عرب دنیا کے پہلے ایٹمی بجلی گھر کی تکمیل کا اعلان کرتے ہوئےاسے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ سرکاری ملکیت والی امارات نیوکلیئر انرجی کارپوریشن(ای این ای سی) نے ایک بیان میں کہا کہ ابوظہبی کا براکہ نیوکلیئر انرجی پلانٹ اپنے چوتھے اور آخری ری ایکٹر کے کمرشل آپریشن میں داخل ہونے کے بعد سالانہ 40ٹیرا واٹ گھنٹے بجلی پیدا کرے گا۔ای این ای سی نے کہا کہ یہ خلیجی ریاست کی بجلی کی ضروریات کا 25فیصد پیدا کرے گا، جہاں ایئر کنڈیشننگ ہر جگہ موجود ہے، جو تقریباً نیوزی لینڈ کی سالانہ کھپت کے برابرہے۔
اہم خبریں سے مزید