• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے بلوں کی گنجائش سے زیادہ ادائیگی، از خود نوٹس لینے کی استدعا

اسلام آباد( رپورٹ:رانا مسعود حسین ) سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ایک آئینی درخواست میںʼʼبجلی کے بلوں کی گنجائش سے زیادہ ادائیگیوںʼʼ کی وجہ سے کروڑوں شہریوں کی زندگیاں جہنم بنانے کے خلاف از خود نوٹس لینے کی استدعا کی گئی ہے ، درخواست گزار امتیاز گل نے اپنے وکیل انیس جیلانی کے ذریعے آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی درخواست میں حکومت پاکستان کو سیکرٹری وزارت توانائی (پاور ڈویژن)، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (لمیٹڈ ) کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ سرکاری ادارے اپنے ہی ملک میں صارفیں کے کندھے پر کاروبار کررہے ہیں اور پاکستان کی آئی پی پیز (انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز)بالخصوص سرکاری کمپنیوں کوڈالر کے برابر ادائیگیاں کی جارہی ہے؟
اہم خبریں سے مزید