• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ، ملک کو چلانے کیلئے چالیس ایس ایچ اوز کیلئے سفارشات کی تجویز

اسلام آباد (ساجد چوہدری )سینٹ میں سنیٹر سیف اللہ ابڑو نے ملک کو چلانے کیلئے چالیس ایس ایچ اوز کی ضرورت کیلئے سفارشات بھجوانے کی تجویز دیدی ہے اور کہا ہے کہ وزارتوں سے بھی جان چھوٹ جائے گی پاکستان کے مسائل بھی حل ہو جائیں گے ، جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سنیٹر سیف اللہ ابڑو نے وفاقی وزیر داخلہ کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے بلوچستان میں دہشتگردی کے حوالے سے کہا تھا کہ یہ تو ایک ایس ایچ او کی مار ہے ، پھر رحیم یار خان میں جو ہماری پولیس کے گیارہ لوگ شہید ہوئے وہ بھی تو ایک ایس ایچ او کی مار ہے ، یہ تو ہمارے پاس بڑا آسان حل ہے ،سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ میری ایک تجویز ہے کہ ہونا یہ چاہئے ہماری 34وزارتیں ہیں ، چار صوبے ہیں ، پانچواں گلگت بلتستان ہے اور پھر چھٹا کشمیر ہے ،اس طرح یہ چالیس بنتے ہیں ، ہمیں چالیس ایس ایچ اوز چاہئیں ملک چل جائے گا ، اس ہائوس سے سفارشات جانی چاہئیں کہ چالیس ایس ایچ اوز چاہئیں ، ہم کیوں تکالیف میں پڑے ہوئے ہیں ، انہوں نے کہا اس ہائوس سے قرارداد بننی چاہئے کہ ہمیں چالیس ایس ایچ اوز چاہئیں پورا پاکستان کا مسئلہ حل ہو جائے گا ، وزارتوں سے بھی جان چھوٹ جائے گی ۔
اہم خبریں سے مزید