• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو کا اشتراک، ڈرامہ The White Plague کی لاہور میں شاندار نمائش جاری

لاہور ( شوبز رپورٹر، جنگ نیوز) جیو ٹی وی اور تھیٹر کمپنی بودھی ورکس کے زیر اہتمام ڈرامہ’ وائٹ پلیگ ‘کی الحمرا ہال لاہور میں نمائش جاری ہے۔ ہدایات ایوارڈ یافتہ فلمساز مہر جعفری نے دی ہیں۔ ڈرامہ شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہےجنکا کہناہے کہ ڈرامے کی کہانی انتہائی سبق آموز اور اداکاروں کی پرفارمنس بہت ہی شاندار ہے۔ یہ ڈرامہ 1937 ءمیں پیش کئے گئے تھیٹر پلے کیرل کیپک سے ماخوذ اور اسے اردو زبان میں پیش کیا گیا ۔ڈرامہ تھیٹر کے لیجنڈ ضیاء محی الدین کی یاد کیلئے وقف کیا گیا ہے کیونکہ یہ ان کا آخری ڈرامہ تھا۔اداکاروں میں فواد خان، سعد ضمیر، کاشف حسین،صمہان غازی، منال صدیقی، صفیہ بالاشائی، دانش ارشاد، بلال احمد شامل ہیں۔ڈرامہ دیکھنے آئے نوجوانوں کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اس تھیٹر پلے کو مسلسل دو گھنٹے تک دیکھا، ایک لمحہ بھی ایسا نہیں آیا ہم بور ہوئے ہوں۔ مختلف شعبوں کی نمایاں شخصیات اور نوجوان اس ڈرامے کو دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید