اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ آج نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلوں پرفیصلہ سنائے گی ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان ،جسٹس جمال خان مندوخیل ،جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل پانچ رکنی لارجر بنچ نے تین رکنی بنچ کے فیصلے کے خلاف دائر وفاقی حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت مکمل ہونے کے بعد 6جون 2024کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔