• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 ارب ڈالر کے ریفائنریز کے اپ گریڈیشن منصوبے اب بھی تعطل کا شکار

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) 6ارب ڈالر کے ریفائنریز کے اپ گریڈ کے منصوبے اب بھی تعطل کا شکار، پی او ایل مصنوعات پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختمکرنے کیلئے آئی ایم ایف کی منظوری درکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کے حکام نے ایس آئی ایف سی کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ترمیم شدہ ای اینڈ پی پالیسی 2012 کو نافذ کرنے کیلئے عمل درآمد کا فریم ورک دو ہفتوں میں ڈپٹی وزیر اعظم کی سربراہی میں گیس سے متعلق مسائل پر ٹاسک فورس کے اگلے اجلاس میں پیش کیا جائیگا۔ ایس آئی ایف سی کمیٹی نے پیٹرولیم ڈویژن سے کہا کہ وہ جے جے وی ایل انتظامیہ اور سوئی سدرن کے ساتھ بیٹھ کر جے جے وی ایل ایل پی گی نکالنے کا پلانٹ شروع کرنے کیلئے ایک قابل عمل منصوبہ بنائے۔
اہم خبریں سے مزید