• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا ایلون مسک کو حکومت میں اہم عہدہ دینے کا اعلان

نیویارک (تجزیہ عظیم ایم میاں )ریپلبکن امیدوار ٹرمپ نے اپنی حکومت میں ارب پتی ایلون مسک کو اہم عہدہ دینے کا اعلان کیا ہے ،پاکستان اور امریکا میں مماثلت؟ بوگس ووٹنگ ، سیا سی مقاصد کیلئے عدلیہ میں مقدمات کا بوجھ ، کملا ہیریس ٹرمپ مباحثہ کی شرائط طے، معیشت ، امیگریشن، روسی مداخلت پر سوالات کا امکان،ٹرمپ ٹی وی مباحثہ سے لیکر انتخابات تک تمام مراحل پر بداعتمادی کا اظہار کررہے ہیں ۔ امریکی صدارت کے دونوں امیدوار ڈونا لڈ ٹر مپ اور کملا ہیریس 10ستمبر کو امریکی ٹی وی پر ہونیوالے پہلے ہیرس ‘ ٹرمپ مباحثہ کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ اپنی انتخابی مصروفیات بھی جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ مباحثہ کی شرائط پر دو طرفہ بنیادوں پر طے پایا کہ دونوں امیدواروں کے پاس کوئی نوٹ یا کا غذ نہیں ہوگا ۔ مباحثے کے میزبان امریکی ٹی وی کو اس بات کا پابند بھی کیا گیا ہے کہ دونوں امیدواروں اور ان کے معاونین کو سوالات پیش بتائے جائیں گے ۔ وغیرہ وغیرہ لیکن اس کے باوجود دونا لڈ ٹر مپ مباحثہ کے غیر جانبدارانہ ہونے کے بارے میں اپنے شکوک و شبہات کا اظہار کررہے ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید