• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CDA نے سنگ جانی کے قریب انٹر چینج کی تعمیر کا منصوبہ سرد خانے میں ڈال دیا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر مہتاب حیدر) سی ڈی اے نے مارگلہ ایو نیو سے آگے جی ٹی روڈ پر سنگ جانی کے قریب انٹر چینج کی تعمیر کا منصوبہ سرد خانے میں ڈال دیا ہے جس کی وجہ سے اس ایریا کے شہریوں میں شدید مایوسی اور اضطراب پایا جا تا ہے، انہوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے اپیل کی ہے کہ وہ ذاتی دلچسپی لےکر عوامی اہمیت کے حامل کے اس منصوبے پر کام شروع کرائیں۔ مارگلہ روڈ جی ٹی روڈ سے شروع ہوکر خیابان اقبال سیکٹر ای الیون انٹر چینج تک بنی ہوئی ہے، ہزراہ ‘ ٹیکسلا،واہ کینٹ اور خیبر پختونخوا کی ٹریفک اسلام آبادآنے کیلئے مارگلہ ایونیو کو استعمال کرتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید