کراچی(اسٹاف رپورٹر) ضیاءالدین یونیورسٹی امتحانی بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر انصار نے پوزیشن ہولڈرز کے بغیر انٹرپری میڈیکل پارٹ II کے امتحانات برائے 2024کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔اور پوزیشن روکنے کی کوئی وجہ بھی بیان نہیں کی گئی ہے۔نتائج کے مطابق8787 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کیحصہ لیا تھا۔جن میں 49.02فیصد طلباء اور 50.97 طالباتشامل تھیں۔ 20.14 فیصد نے A-1 گریڈ حاصل کیا، 51.38 فیصد نے A گریڈ، 16.71فیصد نے B گریڈ، 3.47فیصدنے C جبکہ 0.58فیصد نے دیگر گریڈ حاصل کیا۔ ناظم امتحانات ڈاکٹر عائشہ حسن نے کہا کہ ضیاءالدین یونیورسٹی امتحانی بورڈ نے سندھ بھر میں انٹر پارٹ II کے امتحانی نتائج کا سب سے پہلے اعلان کرکے ایک عمدہ مثال قائم کی ہے۔ضیاء الدین یونیورسٹی امتحانی بورڈ امتحانی پرچوں اور ایڈمٹ کارڈز پر بارکوڈز نافذ کرنے والا پہلا ادارہ ہے۔