• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی وزیراعظم جنگ بندی معاہدہ نہیں چاہتے، حماس رہنما

غزہ( نیوز ڈیسک)حماس کے رہنما خلیل الحیا نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم جنگ بندی معاہدے سے بچنا چاہتے ہیں۔ حماس کے رہنما کے مطابق دنیا یقین کر چکی ہے کہ معاہدے میں رکاوٹ ڈالنے والے قتل عام چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ طاقت سے قیدیوں کی رہائی کےلیے مزید قتل عام کی پالیسی ناکام ثابت ہوئی۔ خلیل الحیا نے کہا کہ حماس کسی ایسے معاہدے پر راضی نہیں ہوگا جو جارحیت کو نہ روکے۔ ایسے معاہدے پر راضی نہیں ہوں گے جو غزہ میں اسرائیلی موجودگی کو جواز دے۔ انھوں نے کہا کہ مذاکرات کی میز پر ثابت قدم رہنےکا عہد کرتے ہیں۔ خلیل الحیا نے کہا حماس امریکی صدر بائیڈن کی جنگ بندی کی تجویز کی توثیق کرتی ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم جنگ بندی معاہدے سے بچنا چاہتے ہیں۔
یورپ سے سے مزید