کراچی (اسٹاف رپورٹر )جمیعت علما اسلام کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو درست سمت کی طرف گامزن کرنا ہوگا ، یہ ملک ہمارے بزرگوں نے بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے ، ہمارے کارکن فوج اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حافظ احمد علی کی رہائشگاہ نارتھ کراچی میں یوم پاکستان کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،مقررین نے کہا کہ ہمارے علما ملک کی نظریاتی سرحدوں کے مخافظ ہیں ،کسی بھی جارحیت کی صورت میں دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائیگا ،ملک کی حفاظت ہمیں اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے ،انہوں نے کہا کہ 7 ستمبر بھی یاد گار دن ہے اس دن پاکستان کی قانون ساز اسمبلی نے قادیانیوں کو اقلیت قرار دیا تھا ۔