• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحمت العالمین کانفرنس کے انعقاد کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے

پشاور(جنگ نیوز)سیکرٹری حج اوقاف اور مذہبی امور عادل صدیق نے کہا ہے کہ رحمت العالمین کانفرنس کے انعقاد و انتظامات بھر پور اندازمیں یقینی بنایا جارہا ہے اور اس حوالے سے کوئی سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی تعلیمات کے فروغ میں میڈیا کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں رحمت اللعالمین کانفرنس کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدا رت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ، پولیس، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران و نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈویژنل اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں رحمت اللعالمین کانفرنس کے انعقاد کے انتظامات پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ جبکہ مختلف محکموں کو دیے گئے اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔جبکہ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے ذریعے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر بھرپور تشہیر کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔محکمہ پولیس کی جانب سے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ اسی طرح دیگر اداروں نے بھی اپنی اپنی تجاویز اور اقدامات سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ سیکرٹری حج اوقاف اور مذہبی امور کا مزید کہنا تھا کہ حضور نبی اقدس حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم رحمت اللعالمین تھے۔رحمت اللعالمین کانفرنس کے انعقاد میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
پشاور سے مزید