• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ ، سزا پوری کرنے کے باوجود رہانہ کرنے کے کیس کی سماعت ملتوی

پشاور(نیوز رپورٹر ) پشاور ہائیکورٹ نے ملٹری کورٹ کے سزائے یافتہ ملزمان کو سزا پوری کرنے کے باوجود رہا نہ کرنے سے متعلق دائر رٹ پر ایک مرتبہ پھر سماعت ملتوی کردی اور اگلی سماعت پر عدالتی معاون کو دوبارہ طلب کرلیا ،کیس کی سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسداللہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ اس موقع پر درخواست گزار فضل ودود وغیرہ کی رٹ درخواستوں کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار کے وکیل عرفان علی یوسفزئی عدالت میں پیش ہوئے ۔اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثنااللہ عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ وہ اس کیس میں دلائل دینگے تاہم ہائیکورٹ نے اس کیس عدالتی معاون مقرر کیا ہے سینئر ایڈوکیٹ شمائل احمد بٹ عدالتی معاون ہے تاہم وہ آج سپریم کورٹ میں ہے اسلئے وہ اس کیس میں دلائل نہیں دے سکتے جس پر عدالت نے ایک مرتبہ پھر کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے عدالتی معاون کو دلائل کےلئے طلب کرلیا۔
پشاور سے مزید