• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پھندو ، خاتون کو چائے میں زہر دیکر قتل کئے جانے کا انکشاف

پشاور(کرائم رپورٹر)تھانہ پھندو کی حدود میں 55سالہ خاتو ن کو چائے میں زہر دیکر قتل کئے جانے انکشاف ہوا ہے،شاہ فہد ولد بختیار سکنہ رشید گڑھی نے پولیس کو بتایاکہ اس کی والدہ اختر بی بی نذر بوستان بابا میں رہائش پذیر تھی 18نومبر کو وہ اخون آباد نمبر چار میں جان محمد عرف جان آغہ ولد دوا جان کے گھر بطور مہمان گئی تھی ان کے گھر میں چائے پینے کے بعد گھر آئی تو طبعیت خراب ہو گئی اور بعد میں جا ں بحق ہو گئی۔ مدعی نے پولیس کو بتایاتھاکہ ا سکی والد ہ کو جان محمد اوراسکی اہلیہ نے چائے میں زہردی تھی جس سے اس کی مو ت واقع ہوئی ،پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کرکے دریافت شروع کی تھی ،پولیس کے مطابق گزشتہ روزانہیں پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہوئی جس کے مطابق متوفیہ کی موت زہر کی وجہ سے ہوئی ہے ،پولیس نے گزشتہ روزجان محمد اوراس کی اہلیہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ۔مدعی نے عدالت میں بھی دونوں کے خلاف اپنی والدہ کے قتل کی دعویداری کردی،پولیس کے مطابق تین ما ہ قبل اخون آباد نمبر چار میں نامعلوم شخص نے ملزم جان محمد کے والد دوا جان کو کلہاڑی کے وارکرکے قتل کیا تھا بعد میں مقتول دوا جان کے بیٹے نے اس کے قتل کی دعویداری متوفیہ اختر بی بی کے داماد عادل کے خلاف کی تھی ،عادل کو پولیس نے گرفتار کیاتھا اور تاحال جیل میں ہے، وجہ عداوت غیرت کا شاخسانہ قراردیا گیا تھا ۔
پشاور سے مزید