پشاو ر(خصوصی نامہ نگار) کویت کرکٹ ٹیم کا وفد آج حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں کرکٹ ٹرائلز میں کویت قومی ٹیم کیلئے کھلاڑیوں کا چناؤ کرے گا۔یہ اقدام محکمہ کھیل خیبر پختونخوا اور پشاور زلمی کے باہمی تعاون سے صوبے کے کھلاڑیوں کوکویت کی قومی کرکٹ ٹیم میں انتخاب موقع فراہم کرنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل اور امور نوجوانان سید فخرجہان اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس عبدالناصر خان کے علاوہ محکمہ کھیل کے دیگر حکام ،پشاور زلمی کےسی آی او عباس لائق، ڈائریکٹر سپورٹس محمد اکرم،سابق کپتان انضمام الحق،کویت کرکٹ ٹیم کی جانب سے ڈی جی ساجداشرف اور کوچ قاسم علی بھی موجود ہوں گے۔