• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برینٹ کروڈ کی قیمت ڈیڑھ سال کی کم ترین قیمت، فی بیرل 71.07 ڈالر ہوگئی

لندن (اے ایف پی) تیل کے اہم بین الاقوامی معاہدے کی قیمت گزشتہ روز مارچ 2023 کے بعد اپنی کم ترین سطح پر آگئی ،جیساکہ سست عالمی نمو کے خدشات کی اہمیت اوپیک پلس کے بڑے برآمد کنندگان کی جانب سے رضاکارانہ پیداوار میں کٹوتی جاری رکھنے کے فیصلے سے کہیں زیادہ ہے۔گزشتہ روز برینٹ کروڈ کے ایک بیرل کی قیمت 2.2 فیصد گر کر 71.07 ڈالر ہوگئی۔مرکزی امریکی معاہدے، ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 2.3 فیصد کم ہو کر 67.59 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید