ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے صوبہ بھر کے سرکاری کالجز کے اساتذہ کے تبادلوں کا شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق کالج اساتذہ سے تبادلوں کے لیے درخواستیں 15 ستمبر سے 18 ستمبر تک وصول کی جائیں گی، 20 سے 21 ستمبر تک شکایات کو سنا جائے گا ، 22 ستمبر کو تبادلوں کے احکامات جاری کیے جائیں گے، 22 سے 29 ستمبر تک اساتذہ جوائننگ دیں گے اور 30ستمبر سے تبادلوں پر دوبارہ سے پابندی لگا دی جائے گی۔