• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی خان میں گرین فیلڈ ایئر پورٹ قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے ڈی آئی خان میں گرین فیلڈ ایئر پورٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایئر پورٹ اور متعلقہ سہولتوں کے انفر اسٹرکچر کی تعمیر کیلئے 1817ایکڑ نجی اراضی ایکوائر کی جا ئے گی۔ یہ اراضی موضع یارک اور گلوٹی میں واقع ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ لینڈزاہد نعیم نے اراضی کی ایکو زیشن کیلئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسما عیل خان کو با ضا بطہ خط لکھ دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر سے در خواست کی گئی ہے کہ لینڈ ایکو زیشن کیلئے لینڈ ایکو زیشن ایکٹ 1894کی سیکشن فور جاری کیا جا ئے۔پا کستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے بورڈ نے ہدایت کی ہے کہ پہلے فیزیبلٹی اسٹڈی کی جائے اور یہ رپورٹ آنے تک اس دوران سیکشن فور کا نفاذ کیا جائے۔

اہم خبریں سے مزید