کراچی (آئی این پی )اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے انکشاف کیا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاروں نے 7کروڑ 80لاکھ ڈالر کی اپنی سرمایہ کاری واپس لے لی ہے۔اسٹیٹ بینک کے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق اگست میں سرمایہ کاری کے بہا میں تیزی سے کمی واقع ہوئی جو سرمایہ کاری کی حکمت عملی میں تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے۔ اگست کے 15 دنوں کے دوران بیرونی سرمایہ کاری کی آمد 86.347 ملین ڈالر کے مقابلے میں 8.194 ملین ڈالر رہی۔ جبکہ خالص اخراج 78.15 ملین ڈالر تھا۔