• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این آر او دینے والے ہار چکے، بانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھ کر جیت چکا، وزیر اعلیٰ کے پی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ این آر او دینے والے ہار چکے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھ کر جیت چکا ہے۔ قوم نے خوف کا بت توڑ دیا ہے۔

اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے طاقت کے زور پر اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیا۔ جابر حکمران کے خلاف آواز اٹھانا جہاد ہے، ہم یہ جہاد کریں گے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے طاقت کے زور پر اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیا، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ قوم اور مسلمانوں کی بات کی ہے، ہم واضح پیغام دے رہے ہیں،ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ این آر او دینے والو، تم بھی اس کرپشن میں شریک ہو، این آر او سے 25 کروڑ عوام کو کیا فائدہ ہوا؟ تمہیں جواب دینا پڑے گا۔ ملک میں بار بار قانون ٹوٹ رہا ہے، تم قانون کی پاسداری نہیں کر رہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اپنے حلف کی پاسداری کرو، ہم کوئی جانور نہیں ہیں، تم سیاست تو کر ہی رہے ہو، بانی پی ٹی آئی کا خواب پورا ہوگیا، قوم نے خوف کا بت توڑ دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید