• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس ایران بڑھتا تعاون یورپی ممالک کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، انٹونی بلنکن

لندن (خبرایجنسی)امریکا نے ایران پریوکرین جنگ کیلئے روس کو مہلک ڈرون اور بیلسٹک میزائل فراہم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے روس ایران بڑھتے تعاون کو یورپی ممالک کی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیاہے۔لندن میں برطانوی وزیر خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ روس ایران بڑھتے تعاون سے یورپی ممالک کی سلامتی کو خطرہ ہے۔انٹونی بلنکن کا کہنا تھاکہ روس یوکرین جنگ میں ایران پر زیادہ انحصار کر رہا ہے اور ایران نے روس کو مہلک ڈرون اور بیلسٹک میزائل فراہم کئےہیں ،ایران نے روس میں ڈرون فیکٹری بھی قائم کی ہے۔ امریکی وزیرخارجہ نے عندیہ دیا کہ جلد ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان کریں گے۔بلنکن اور برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے بتایا کہ وہ اس ہفتے یوکرین جائیں گے۔برطانوی وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ انٹونی اور میں اس ہفتے کیف کا سفر کریں گے جو ایک دہائی سے زائد عرصے میں اس نوعیت کا پہلا مشترکہ دورہ ہے۔

یورپ سے سے مزید