شکاگو (نیوز ڈیسک) امریکہ میں ایک نئے مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ نوجوان بالغوں اور بچوں میں ہائی بلڈ پریشر کی بیماری’’وبا‘‘ کی صورت اختیار کررہی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ 18سے 39سال کی عمر کے تقریباً ایک چوتھائی لوگوں کو ہائی بلڈ پریشر ہوتا ہے جن کی بلڈ پیشر کی سطح 130/80سے زیادہ ہوتی ہے۔ مزید برآں بلڈ پریشر اسکول جانے والے بچوں میں بھی ایک مسئلہ بنتا جارہا ہے۔ محققین نے پایا کہ 8سے 19سال کی عمر کے تقریباً 14فیصد بچوں کا بلڈ پریشر بلند ہوتا ہے۔ اس حوالے سے مطالعات شکاگو میں امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن (اے ایچ اے) کے سائنسی سیشن میں پیش کیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر بونیٹا فالکنر کا کہنا تھا کہ نوجوان بالغوں میں ہائی بلڈ پریشر کا پھیلاؤ تشویش ناک ہے اور صحت سے متعلق سماجی عوامل ہائی بلڈ پریشر اور اس کے نتیجے میں قبل از وقت قلبی امراض کے خطرے کو بڑھا دیتے ہیں۔