• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ میں کرکٹ فیسٹیول اور کنسرٹ منعقد ہوگا

واشنگٹن(راجہ زاہد اختر خانزادہ) شائقین 4 سے 14 اکتوبر 2024ء تک کرکٹ کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں سنیل گواسکر، وسیم اکرم، دلیپ وینگسرکر، سر ویو رچرڈز، شاہد آفریدی، محمد نبی، شکیب الحسن، اینجلو میتھیوز، وینکٹیش پرساد، ڈینی موریسن، مکی آرتھر، سنتھ جے سوریا، عمران طاہر اور دیگر کو ڈیلس کرکٹ گراؤنڈ میں مقابلہ کرتے دیکھ سکیں گے۔نیشنل کرکٹ لیگ (این ایل سی) کے سی ای او، اے زی قاسمی نے اعلان کیا ہے کہ شائقین ایک ناقابلِ فراموش کرکٹ فیسٹیول کیلئے تیار ہو جائیں، لیگ ڈیلس میں مسلسل کرکٹ ایکشن لے کر آ رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ این ایل سی صرف کرکٹ تک محدود نہیں رہے گی بلکہ یہ کھیل اور تفریح کا عظیم امتزاج ہو گا، میچز کے ساتھ ساتھ شائقین مشہور فنکار میکا سنگھ، جاوید علی، راگا بوائز، سعود اور جویریہ، شبانی کشیپ، تنمے چترویدی اور دیگر کی لائیو پرفارمنس کا بھی مزہ لے سکیں گے۔اے زی ‎قاسمی کا کہنا ہے کہ ہہ ایک منفرد موقع ہے جس میں امریکہ میں جنوبی ایشیائی کمیونٹی اور کرکٹ کے تمام شائقین اپنے پسندیدہ کرکٹ لیجنڈز اور فنکاروں کو ایک شاندار ایونٹ میں دیکھ سکیں گے۔ 
یورپ سے سے مزید