مانچسٹر(ہارون مرزا) برطانوی ائر لائن کے عملے کی تین خواتین پر حملہ کرنے کے الزام میں پائلٹ کو معطل کر دیاگیا۔برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ہیتھرو سے جوہانسبرگ جانے والی برٹش ائر ویز فلائٹ کے ایک شادی شدہ پائلٹ پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نے سٹاپ اوور فلائیٹ کے دوران عملے کی تین خواتین ارکان پر حملہ کیا۔ بتایا جاتاہے تقریبا پچاس سالہ دو بچوں کا باپ مبینہ طور پر جوہانسبرگ میں شراب نوشی کیلئے نکلا اس کا اپنی 25سالہ عاشق کیساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوگیا۔بعد ازاں اس نےہوٹل کی بار میں اپنے تین ساتھیوں ایک کیبن مینجر، ایک فرسٹ کلاس اسٹیورڈس اور ایک ان فلائٹ لیڈ پر حملہ کیاپائلٹ بمشکل کھڑا ہونے کے قابل تھا اور بالآخر ہوٹل کے سیکورٹی عملے نے اسے اپنے کمرے تک پہنچایا اگلے دن عملے نے پائلٹ کے رویے کیخلاف احتجاج کے طورپر جہاز میں اسکے ساتھ سفر کرنے سے انکار کر دیا واقعہ کے بعدحکام نے پائلٹ کو معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں حکام کے مطابق خواتین ساتھیوں پر حملے کی تحقیقات تک پائلٹ معطل رہے گا اور وہ کسی بھی فضائی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکے گا۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق برٹش ائیر ویز کے مالکان پروازوں کے دوران عملے کے رویے کو لیکر سخت پریشان ہیں ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ماضی میں بھی دوران پرواز کئی ناخشگوار واقعات رونما ہو چکے ہیں۔