• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین اسٹوکس دورئہ پاکستان کیلئے انگلش ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ کرکٹ بورڈنے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ پاکستان میں 3 ٹیسٹ میچز کی ٹیسٹ سیریز میں بین اسٹوکس انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے، ان کی انجری کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ جو سری لنکا کی پوری سیریز میں اپنی بحالی پر کام کرنے کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ رہے، جیک لیچ فروری میں دورہ بھارت کے بعد پہلی بار انگلینڈ ٹیم میں واپس آئے ہیں، اس کے علاوہ انگلش اسکواڈ میں ریحان احمد ،گس ایٹکنسن، شعیب بشیر ، ہیری بروک، برائیڈن کارس ،جارڈن کاکس، زیک کرالی، بین ڈکٹ ، جوش ہل ، جیک لیچ، اولی پوپ، میتھیو پاٹس ،جو روٹ ، جیمی اسمتھ ، اولی اسٹون اور کرس ووکس شامل ہیں۔ جوش ہل کو پہلی بار غیر ملکی ٹور کیلئے منتخب کیا گیا ہے، انگلش میڈیا کے مطابق سیریز میں برائیڈن کارس ٹیسٹ ڈیبیو کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان اکتوبر میں 3 ٹیسٹ میچ کی سیریز شیڈول ہے۔ جس کے شیڈول کا اعلان پی سی بی چند روز میں کرے گا، میچز کی میزبانی پنڈی اور ملتان کریں گے، نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے تعمیراتی کاموں کی وجہ سے میزبانی واپس لے لی گئی ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے ملتان میں شیڈول ہے۔