• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، پولیس نے 26 مقدمات درج کر لیے

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ڈکیتی و چوری کے الزام میں پولیس نے 26مقدمات درج کرلیے ۔تفصیل کے مطابق تھانہ گلگشت کے علاقے حمزہ سے دو مسلح ڈاکو نقدی و موبائل چھین کر فرار،تھانہ کوتوالی کے علاقے وجاہت سے دو مسلح نامعلوم گن پوائنٹ پر 90ہزار لوٹ کر فرار،تھانہ الپہ کے علاقے الطاف حسین نامعلوم موبائل چھین کر فرار،ناصر سے چار مسلح ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر نقدی ،موبائل و دیگر سامان چھین کر لے گئے ،تھانہ قادرپورراں،کینٹ و دولت گیٹ کے علاقوں سے رمضان،زمان و اخلاق حسین کے موبائلزفونز جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان چھین کر فرارجبکہ تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے ملک محبوب احمد ،محمد ارشد ، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے محمد شفیع ،محمد سانول ،تھانہ دولت گیٹ کے علاقے ادریس خان ،تھانہ حرم گیٹ کے علاقے شریف حسین ،ناصف نواز ،تھانہ پاک گیٹ کے علاقے محمد راشد ،تھانہ کینٹ کے علاقے زاہد ، تھانہ مظفرآباد کے علاقے عدنان ،تھانہ قطب پور کے علاقے محمد عدنان ،تھانہ ممتازآباد کے علاقے محمد یونس ،تھانہ گلگشت کے علاقے اعجاز ،تھانہ صدر کے علاقے اسماعیل ، مشتاق جبکہ تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے وقاص کے گھروں سے نقدی ،طلائی زیورات، موٹرسائیکلیں ،موبائلزفونز و گھریلوں سامان سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید