ملتان (سٹاف رپورٹر ) مرکزی انجمن تاجران زکریا مارکیٹ بوسن روڈ کے انتخابات 2024ء تا2027ء میں الخدمت گروپ بلا مقابلہ کامیاب ہو گیا، الیکشن کمیشن کے ا علامیہ کے مطابق راناارشاد صدر، ملک منیر چیئرمین، حاجی رشید وائس چیئرمین، ملک اسد آرائیں جنرل سیکرٹری، چوہدری ناصر جوائنٹ سیکرٹری، بلال کھاکھی نائب صدر، طارق عزیز نائب صدر، بلال قریشی نائب صدر، عبدالحکیم ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، کامران سیال سینئر نائب صدر، ملک حنیف نائب صدر اور حاجی عزیز نائب صدر کے عہدوں پرکامیاب قرار پائے، الخدمت گروپ کے مقابلے میں کسی بھی گروپ یا امیدوار نے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کرائے تھے۔