ملتان(سٹاف رپورٹر) پرائیویٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو باڈی کا اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر عرفان پراچہ ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پی اےڈی اے کی ممبر شپ رواں ماہ کے آخر تک جاری رکھی جائے، پی ایم اے ملتان اور پی ایم اے پنجاب کے الیکشن میں بھرپور شرکت یقینی بنائی جائے، اتائیت کے خاتمے کیلئے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے ساتھ مل کر بھر پور کردار ادا کیا جائے، اجلاس میں ڈاکٹر اسماعیل سمیت دیگر نے شرکت کی۔