کوئٹہ (پ ر)رہبر جمعیت مولانا محمد خان شیرانی ،مولانا گل نصیب خان، مولانا شجاع الملک ،مولانا عبدالمالک، حافظ احمد علی ،مولانا عتیق الرحمن ارشد، مولانا عبدالغنی ساسولی ،حاجی عبدالرزاق لانگو ،پروفیسر حسین احمد شیرانی ،حاجی امین اللہ امین ،حاجی سید قاسم شاہ ،مولانا محمد اقبال عثمانی، ڈاکٹر محمد اسماعیل بلیدی ،ڈاکٹر حفیظ الرحمن کھوسہ ،حافظ منصور احمد مینگل اور گریگری انوسینٹ نے جے یو آئی پاکستان کی صوبائی رابطہ کمیٹی کے رکن مولانا محمدعالم لانگو کے انتقال پر تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ جماعتی رفاقت میں ان کے بے لوث کردار، مخلصانہ خدمات اور انتھک جدوجہد ہمیشہ یادرکھی جائے گی رہنماؤںنے مرحوم کی جنت میں بلنددرجات اورپسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعاکی۔